زرعی ضررویات کے تحت تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی کےاخراج میں اضافہ

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548.8 جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1239فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک September 08, 2013
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے. فوٹو: فائل

زرعی ضررویات پوری کرنے کے لئے تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی کےاخراج میں اضافہ کردیا گیاہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548.86فٹ جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 65لاکھ16 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 17ہزار900 اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی کل سطح 1239فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 71 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد دونوں ڈیموں میں ایک بار پھر قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں