ٹوکیو کو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کا اعزاز مل گیا

ووٹنگ کے دوران ٹوکیو کو 60 ووٹ ملے جبکہ اس کے حریف شہر استنبول کو 36 ووٹ ہی مل پائے۔


ویب ڈیسک September 08, 2013
جاپانی وزیر اعظم نے فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ سے خارج ہونے والے تابکاری کے بارے میں پائے جانے والے خدشات دور کئے۔ فوٹو : اے ایف پی

جاپان کے شہر ٹوکیو کو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کا اعزاز مل گیا۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں 2020 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس مقابلوں کے لئے ترکی کے شہر استنبول، اسپین کے شہر میڈرڈ اور جاپان کے شہر ٹوکیو کے ناموں پر غور کیا گیا،اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے دو برس قبل آنے والے سونامی سے تباہ ہونے والے فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ سے خارج ہونے والے تابکاری کے بارے میں پائے جانے والے خدشات دور کئے۔اجلاس کے دوران ہونے والی خفیہ رائے شماری میں ٹوکیو نے 60 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ اس کے قریب ترین حریف شہر استنبول کو 36 ووٹ ہی مل پائے۔

واضح رہے کہ جاپان کو یہ اعزاز پہلی بار 1940 ء میں ملا تاہم دوسری جنگ عظیم کے باعث یہ اولمپکس منعقد نہیں ہوسکے تھے تاہم 1964ء میں ٹوکیو نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔