آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ سعید اجمل اور یونس خان کی ترقی
زمبابوے کے خلاف11 وکٹیں لینے والے سعید اجمل تیسرے جبکہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے یونس خان چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے سعید اجمل بالنگ میں تیسرے جبکہ یونس خان بیٹنگ میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ کا دوسرا، بھارت کا تیسرا جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر ہے، پوائنٹس ٹیبل میں بنگلہ دیش کا نمبر نواں ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ پہلے، ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی ابراہم ڈی ویلیئرز تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا چوتھی اور آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک پانچویں پوزیشن پر ہیں، زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے آپ کو مرد بحران ثابت کرنے والے یونس خان کو ان کی ڈبل سنچری کا بدلہ دو درجے ترقی کی صورت میں ملا ہے اور وہ 8ویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اظہر علی 12ویں اور مصباح الحق 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بالنگ کے شعبے میں پہلی دونوں پوزیشنز پروٹیز کھلاڑیوں ڈیل اسٹین اور ورنون فلینڈر نے ہتھیا رکھی ہیں دونوں کھلای بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں 11 وکٹیں لینے والے پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ سری لنکا کے ہیراتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور پیٹر سڈل بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔