لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ شخص سے 3 کلو وزنی بم برآمد

مشتبہ شخص کے پاس بھاری بیگ موجوتھا، تلاشی لینے پر بیگ سے تین کلو وزنی بم برآمد ہوا، پولیس


ویب ڈیسک September 08, 2013
پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم ناکارہ بنایا جب کہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے لاہور میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مشتبہ شخص سے تین کلو وزنی بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے معمول کی گشت کے دوران ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روکا جس کے پاس بھاری بیگ موجوتھا تاہم تلاشی لینے پر بیگ سے بم، آئی ڈی اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا جس کےبعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنایا جب کہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم تین کلو وزنی ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں دوپہر کے وقت مزدور کا رش ہوتا ہے اور اتوار کے روز عام افراد کی بھی بڑی تعداد تفریح کے غرض سے پارک میں جمع ہوتی ہے جب کہ پارک سے ملحقہ سڑک پر دیگر شہروں میں جانے والی ٹرانسپورٹ بھی موجود ہوتی ہے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔