افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں 19 طالبان ہلاک

بدخشاں میں8افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ان کے زیر استعمال دو ٹینکس کو تباہ کردیا گیا ہے، افغان طالبان کاجوابی دعوی


ویب ڈیسک September 08, 2013
افغان اور نیٹو فورسز نے صوبہ بدخشاں اور وردک میں مشترکہ آپریشن کیا، فوٹو: فائل

افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے مختلف کارروائیوں اور فضائی حملوں میں مبینہ طور پر 19 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان صوبے بدخشاں کے پولیس سربراہ کرنل جہانگیر کرامت کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈر ملا حافظ سمیت 14 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ وردک کے ضلع سعید آباد میں نیٹو کے طیاروں نے ایک مکان پر حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس سربراہ عطاء اللہ خوجانی نے فضائی حملہ میں 5 طالبان جنگجوؤ کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بدخشاں میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ ان کے زیر استعمال دو ٹینکس کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔