معذور ملازمین کے لیے سرکاری رہائش گاہوں میں ایک فیصد کوٹا
معذور ملازمین نے وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر کے کوٹا مختص کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
ISLAMABAD:
حکومت کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں معذور سرکاری ملا زمین کے لیے ایک فیصد کوٹا مختص کردیا گیا ہے۔
معذور ملازمین نے وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر کے کوٹا مختص کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معذور سرکاری ملازمین کیلیے حکومت نے ایک فیصد کوٹا مختص کر دیاہے، وزیراعظم نے اسکی منظوری دے دی ہے۔
وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے رُولز اکاموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002میں ترمیم کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے بھی کوٹا مختص کر دیا گیا ہے۔