حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ملک بھر سے عازمین حج کی روانگی شروع

رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی شہری فریضہ حج ادا کرنے کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔


ویب ڈیسک September 08, 2013
پاکستانی عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے پری حج آپریشن 9 اکتوبر تک جاری رہے گا. فوٹو: فائل

ملک بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین کی روانگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اس سلسلے میں پہلی حج پرواز پشاور سے روانہ کردی گئی ہے۔

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 368 عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی ۔ فریضہ حج ادا کرنے جانے والے یہ عازمین نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے ہیں جبکہ سرکاری ایئر لائن پیر سے اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

وزارت حج کے مطابق ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے پری حج آپریشن 9 اکتوبر تک جاری رہے گا، پی آئی اے کے ذریعے مجموعی طور پر 70 ہزار عازمین حج کو 160پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا جبکہ دیگر مسافر نجی اور غیر ملکی ایےر لائنز کے ذریعے حجاز مقدس پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔