وزیراعظم کے نوٹس لینے سے ڈالر اور سونے کی قیمت کم ہوئی ماہرین
ایکسپورٹرز نے خریداروں سے رقوم منگوائیں کیونکہ ڈالر 164روپے کی سطح پر پہنچ چکاتھا، سمیع طارق
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کی وجہ سے ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
الفا بیٹاکور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد کا کہناہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے اقدام سے ہوا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ ریسرچرسمیع اللہ طارق کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ایکسپورٹر کی رقوم اور ترسیلات زرسے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آئی، ایکسپورٹرز نے اپنے خریداروں سے رقوم منگوائیں کیونکہ ڈالر 164روپے کی سطح پر پہنچ چکاتھا۔
دوسری جانب آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدے دار کے مطابق سونا درآمد کیاجاتا ہے اور روپے کی قدر میں اضافے سے لاگت کم ہوئی ہے اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔