كترینہ كیف میری زندگی میں خاص حیثیت رکھتی ہیں رنبیر كپور كا اعتراف

اس سے قبل دونوں تعلقات كی حیثیت كے بارے میں سوالات كے جوابات كا واضح جواب دینے سے كتراتے تھے۔


این این آئی September 08, 2013
اس سے قبل دونوں تعلقات كی حیثیت كے بارے میں سوالات كے جوابات كا واضح جواب دینے سے كتراتے تھے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ روک اسٹار رنبیر كپور نے اعتراف كیا ہے كہ اداكارہ كترینہ كیف ان کی زندگی میں خاص حیثیت رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداكار رنبیر كپور اور كترینہ كیف اپنے تعلقات كی حیثیت كے بارے میں سوالات كے جوابات كا واضح جواب دینے سے كتراتے ہیں، خاص طور پر اس وقت كے بعد جب ان كی سپین میں چھٹیاں منانے والی تصاویر منظر عام پر آئیں تاہم 30 سالہ رنبیر کپور نے اپنے ایك حالیہ انٹرویو میں كہا ہے كہ كترینہ كیف ان كی زندگی میں ایك خاص حیثیت ركھتی ہیں۔

واضح رہے كہ کترینہ اور رنبیر نے فلم عجب پریم كی غضب كہانی اور راج نیتی میں ایك ساتھ كام كیا، اكثر مقامات پر ایك ساتھ دیكھے گئے لیكن وہ اس سے قبل عوام كے سامنے اپنے بارے میں سوالات كا جواب دینے سے گریز كرتے رہے لیکن اب روک اسٹار رنبیر کپور نے اعتراف ہی لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔