عام انتخابات میں قومی خزانے سے فی ووٹر 66 روپے خرچ ہوئے

254 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے 200 سے زائد یا تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتیں یا پھر ایک بھی نشست حاصل نہیں کرپاتیں۔


Online September 08, 2013
عام انتخابات پر 5ارب 68کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ فوٹو : فائل

11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی خزانے سے ہر رجسٹرڈ ووٹر پر 66 روپے خرچ ہوئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات پر 5ارب 68کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ انتخابی عمل کے دوران ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 8کروڑ 61لاکھ سے زائد تھی اس طرح ہر ووٹرز پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 66 روپے خرچ کئے گئے جو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے پاس 254سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 200 سے زائد ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جویا تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتیں یا پھر ایک بھی نشست حاصل نہیں کرپاتیں، اس کے باوجود ملک میں ان جماعتوں پر پابندی لگانے کا کوئی قانون نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں