لاہور ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

حساس اداروں نے پہلے سے گرفتار 7 دہشت گردوں سے دوران تفتیشن ملنے والی معلومات پر لیاقت آباداورماڈل ٹاؤن میں چھاپے مارے۔

چاروں مبینہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد کے علاقوں میں چھاپے مار کر مزید 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد چند دن میں صوبائی دارلحکومت سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے پہلے سے گرفتار کیے گئے 7 مبینہ دہشت گردوں سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات پر لیاقت آباد اور ماڈل ٹاؤن کے بلاک آر میں چھاپے مارے اور اس دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، حساس اداروں نے حراست میں لیے گئے چاروں مبینہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پولیس نے لیاقت آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جب کہ اسے کے ایک روز بعد مزید ایک کارروائی میں ان کے مزید 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہی 7 مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر آج بھی حساس اداروں نے کارروائی کی۔
Load Next Story