نواز شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کمزور نہیں ہونے دیں گے صدر آصف زرداری

کچھ طاقتوں نے ہمارا کا مینڈیٹ چھینا مگر اسے جمہوریت کے لیے قبول کرتے ہیں، صدر کا بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب


ویب ڈیسک September 08, 2013
آگ لگانا آسان ہے مگر آگ کو بجھانا بہت مشکل ہے، صدر زرداری فوٹو: ایکسپریس

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کو کمزور نہیں ہونے دیں اور ان کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے۔

اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد بلاول ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کچھ طاقتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چھینا ہے، ہم نے انتخابات میں سندھ میں تقریبا کلین سوئیپ کیا لیکن جیسے ہی پنجاب کا بارڈر شروع ہوا ہم ہار گئے لیکن ہم نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے اس مینڈیٹ کو تسلیم کیا کیونکہ آگ لگانا تو آسان مگر آگ کو بجھانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حکومت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور ان کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں پاکستان میں آگ اور جمہوریت کی ترقی میں رکاوٹيں ڈالنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے کے بعد کارکنوں کے درمیان آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں نے یقین ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو آج انہيں دیکھ رہے ہیں اور خوش ہیں، جو کام گزشتہ 60 سال میں کوئی نہیں کرسکا آج ان کے ایک جیالے نے اپنےعہدے کی آئینی مدت پوری کرکے اسے کردکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں غریبوں کی مدد کی اور عورتوں کو ان کے حقوق دیئے، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزارت خارجہ جیسے اہم عہدے بھی خواتین کو دیئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ کارکنوں نے درمیان خود ہیں جائیں اور کوئی بھی طاقت نہیں اب نہیں روک سکتی ہے، اب میری تمام مجبوریاں ختم ہو گئیں ہیں اور آج سے میرے دروازے کارکنوں اور جیالوں کے لیے کھل گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں