کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکا 2 افراد جاں بحق 8 زخمی

پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


ویب ڈیسک September 08, 2013
پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

سریاب روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا سریاب روڈ پر واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب اور گرلز ڈگری کالج کے سامنے ہوا، دھماکا خیز مواد کو سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سریاب روڈ کا شمار کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں سب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں