بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے آصف زرداری

قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی


ویب ڈیسک June 29, 2019
قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے بجٹ سے متعلق سوال پوچھا کہ زرداری صاحب بجٹ پاس ہوگیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے اور یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، سلیکٹڈ لوگ ہیں، انہیں میں کیا سمجھاؤں۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی اور فنانس بل 2019 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں