پیپلزپارٹی کی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں عدم شرکت

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے بھی شرکت نہیں کی


ویب ڈیسک June 29, 2019
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے بھی شرکت نہیں کی- فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن بھی شریک نہیں ہوا جب کہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، روحیل اصغر، کھیئل داس کوہستانی، مولانا اسعد محمود، مفتی محمود اور شاہدہ اختر سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلمنٹری گرانٹس کے منظوری پر بات چیت کی گئی اور رہبر کمیٹی کے لئے نامزدگی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |