وزیراعظم کا بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

بابر اعوان کو دوبارہ مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا


ویب ڈیسک June 29, 2019
بابر اعوان پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کردیا جائے گا۔

آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت حفیظ شیخ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ملک امین اسلم، عبدالرزاق داود اور ارباب شہزاد مشیر کے عہدے پر کام کررہے ہیں، بابراعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بابر اعوان اس سے پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے تاہم وہ نندی پور کرپشن کیس میں نیب ریفرنس میں نام آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |