سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی

فی تولہ سونا 79600 روپے سے کم ہو کر 78600 روپے کی سطح پر آگیا۔


ویب ڈیسک June 29, 2019
دس گرام سونا کم ہوکر 67387 روپے کا ہوگیا۔. (فوٹو: فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 78 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ چند ہی دنوں میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کا اضافہ ہوا تاہم گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے 50 پیسے کم ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 1900 روپے کم

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت گھٹنے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1628 روپے کی کمی ہوگئی، قیمتوں میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری رہا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کمی ہوئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونا4 ڈالرگھٹ کر1410 ڈالرفی اونس پر آگیا، اور قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 78 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 67 ہزار 387 روپے ہوگئی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں