فضائی سفر کے دوران نسوار رکھنا جرم قرار

اس حوالے سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے


Numainda Express June 29, 2019
اس حوالے سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا اس حوالے سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قراردیتے ہوئے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ پڑھیں: خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نسوار پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا

 

نوٹی فکیشن کے مطابق حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہوگی حبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برامد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو نسوار پر ''ٹک ٹاک'' ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں