بیل آؤٹ پیکیج پاکستان کو قطر سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

بیل آؤٹ پیکیج کے تحت قطر پاکستان کو تین ارب ڈالر نقد اور آسان قرضوں کی شکل میں ادا کرے گا


Staff Reporter June 30, 2019
بیل آؤٹ پیکیج کے تحت قطر پاکستان کو تین ارب ڈالر نقد اور آسان قرضوں کی شکل میں ادا کرے گا (فوٹو : فائل)

KARACHI: قطر کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ہفتے کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے قطرکے امیر شیخ تمیم حماد الثانی پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور ان کے دورے کے بعد قطرکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور قرضوں کی مد میں 3 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مذکورہ 3 ارب ڈالر میں سرمایہ کاری اور قرضوں کی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے اسی نوعیت کے بیل آؤٹ پیکیجز کے اعلانات کیے گئے تھے اور مذکورہ تینوں ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ ڈالر نقد کی اور سستے قرضوں کی صورت میں پاکستان کو فراہم کیے گئے۔

قطرکی حکومت کی جانب سے ہفتے کو بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط کے طور پر 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن کرنسی ریزرو اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

قطرکی جانب سے پہلی قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |