ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد رفیق کی تدفین

،نمازجنازہ سعید آباد بلدیہ ٹائون میں واقع عید گاہ گرائونڈ احمد رضا میں ادا کی گئی۔


Express Desk August 29, 2012
سعید آباد ،متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن محمد رفیق کی نماز جنازہ میں واسع جلیل ،حماد صدیقی و دیگر شریک ہیں۔ فوٹو: آن لائن

GILGIT: گذشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد رفیق کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ سعید آباد بلدیہ ٹائون میں واقع عید گاہ گرائونڈ احمد رضا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ، گلفراز خان خٹک ، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ، حق پرست صوبائی وزرا خالد بن ولایت ، عبد الحسیب ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی انور عالم ، حنیف شیخ ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین ، ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمے داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں