عالمی اسنوکر پاکستان کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

اسجد اقبال اور بلال پر مشتمل ٹیم نے قطر اور مصر کیخلاف فتوحات سمیٹ لیں

اسجد اقبال اور بلال پر مشتمل ٹیم نے قطر اور مصر کیخلاف فتوحات سمیٹ لیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان عالمی اسنوکر ٹیم کپ چیمپئن شپ 2019 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

قطرکے شہر دوحا میں عالمی اسنوکر کپ کے پہلے روزگروپ راؤنڈ کے مقابلے ہوئے، گروپ 'بی' میں ٹاپ سیڈ قرار پانے والی پاکستان ٹیم نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز میں فتوحات حاصل کرلی، اسجد اقبال اورمحمد بلال پر مشتمل قومی سائیڈ نے افتتاحی میچ میں ایک فریم کی قربانی دے کر قطر 2 ٹیم کو 3-1 سے شکست دیدی۔


دوسرے میچ میں پاکستان کیوئسٹس نے مصری ٹیم کو 3-0 سے قابو کرلیا، عالمی کپ میں 17 ممالک کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو 6 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی ،ٹاپ4 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ دیگر 8 ٹیمیں راؤنڈ 12 میں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ آج کوارٹر فائنلزکھیلے جائیں گی جبکہ پیر کو سیمی فائنلز اورمنگل کو فائنل شیڈول ہے۔

 
Load Next Story