افغان تماشائیوں کی ہلڑ بازی پر آئی سی سی بھی تشویش میں مبتلا

اس طرح کے رویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ہم کسی سیاسی عمل کو کرکٹ میں گوارا نہیں کر سکتے، ترجمان آئی سی سی


Sports Reporter June 30, 2019
اس طرح کے رویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ہم کسی سیاسی عمل کو کرکٹ میں گوارا نہیں کر سکتے، ترجمان آئی سی سی۔ فوٹو:فائل

افغان تماشائیوں کی ہلڑ بازی نے آئی سی سی کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم شائقین کے جھگڑے سے آگاہ ہیں،چند افراد نے کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلیے آنے والے دیگر تماشائیوں کو پریشان کیا، اس طرح کے رویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ہم کسی سیاسی عمل کو کرکٹ میں گوارا نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی اور یارکشائر پولیس نے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا، کوشش کریں گے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔