’’چھوٹے شاہین کا بڑا کارنامہ‘‘

پہلے انڈر 20 بولر، بابر اعظم350 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانیوں میں شامل


Sports Reporter June 30, 2019
پہلے انڈر 20 بولر، بابر اعظم350 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانیوں میں شامل۔ فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میچ میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے انڈر 20 بولر بن گئے، پیسر ڈیبیو کے بعد بہترین اسٹرائیک ریٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کسی ورلڈ کپ میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے انڈر 20 بولر بن گئے ہیں۔ پاکستانی پیسر اپنے ڈیبیو کے بعد اسٹرائیک ریٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 23.8 کے اسٹرائیک ریٹ سے وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی کا 25.4 ہے، پیسر نے ابھی تک ورلڈ کپ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ڈیوڈ ملر، کولن منرو، روس ٹیلر اور ٹام لیتھم جیسے بڑے نام بھی ان کے شکاروں میں شامل ہیں۔ بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں 350 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

اس سے قبل ایک میگا ایونٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں میں جاوید میانداد سرفہرست ہیں، انھوں نے 437 رنز بنائے، سعیدانور 368 اورمصباح الحق 350 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے تھے، افغانستان سے میچ تک بابر اعظم کے رنز کی تعداد 378 ہوگئی ہے۔

ورلڈکپ میں مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انھوں نے ابھی تک 34 شکار کیے ہیں، وسیم اکرم 55 وکٹوں کے ساتھ سرِفہرست ہیں۔

فخر زمان افغانستان کے خلاف اپنے دونوں میچز میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، دونوں بار انھیں مجیب الرحمان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں