او جی ڈی سی ایل افسران آج عدالت میں پیش ہونگے

علاقے میں فلاحی کام نہ کرائے جانے پر چیف جسٹس نے سو موٹو نوٹس لیا ہے

علاقے میں فلاحی کام نہ کرائے جانے پر چیف جسٹس نے سو موٹو نوٹس لیا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئل اینڈ گیس فیلڈز کی جانب سے علاقے میں فلاحی کام نہ کرائے جانے کے خلاف لیے گئے سوموٹونوٹس کے سلسلے میں آج (پیر) او جی ڈی سی ایل افسران اور وکلاء سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہونگے، جہاں او جی ڈی سی ایل افسران تیار کردہ اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ٹنڈوآدم کے دورے کے موقع پرآئل اینڈ گیس فیلڈز کی جانب سے علاقے میں فلاحی کام نہ کرائے جانے۔




مقامی افراد کو روزگار میں نظر انداز کرنے اور علاقے میں گیس فراہم نہ کرنے کے خلاف ازخود نوٹس لیا تھا۔
Load Next Story