ایمنسٹی اسکیم میں 4 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے فیصل واوڈا

حکومت کو ملک کے معاشی بحران وراثت میں ملے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل


APP June 30, 2019
حکومت کو ملک کے معاشی بحران وراثت میں ملے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS (UNITED STATES): وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں4 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم میں4 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں لیکن ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اپوزیشن کی چوری کے خلاف کھل کر بولا ہوں، وزارت جاتی ہے تو جائے لیکن چوروں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے معاشی بحران وراثت میں ملے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں