پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کا پیر سے فیکٹریاں بند کرنیکا اعلان
فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ ہفتے کو ایسوسی ایشن کے اجلاس عام میں کیاگیا۔
پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے پیر سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔
ایسوسی ایشن کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بجٹ اقدامات، گیس ٹیرف میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث مقامی ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ اس شعبے میں استعمال ہونیوالا خام مال بھی 30فیصد مہنگا ہوچکاہے۔
کاروباری لاگت بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر نے اپنی مصنوعات کی ڈائنگ اور پروسیسنگ کے آرڈرز منسوخ کردیئے ہیں یہی وہ عوامل ہیں جسکی وجہ سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری نے اپنی فیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ کیاہے۔