بیروزگاروں کو ملازمت کا جھانسے دینے والا سرکاری ملازم پکڑا گیا

گرفتار عبدالحمید محکمہ لیبر میں جونیئر کلرک ہے، جعلی تقررنامے جاری کر کے لاکھوں روپے بٹورے، محکمہ اینٹی کرپشن


Staff Reporter June 30, 2019
ملزم نے اب تک 40 سے زائد لوگوں کو جعلی تقرر نامے جاری کیے، کامیاب کارروائی پر مرتضیٰ وہاب نے عملے کو شاباش دی۔ فوٹو : فائل

محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی میں بڑی کارروائی، بیروزگاروں کو سرکاری ملازمت کے جھانسے دینے والا گروہ پکڑا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضلع غربی منصور وسان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سرکاری ملازمت کے جعلی تقرر نامے دے کر بیروزگاروں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالحمید محکمہ لیبر سندھ میں جونیئر کلرک تعینات ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے سرکاری ملازمت کے جعلی تقررنامے جاری کر کے لاکھوں روپے بٹورے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم نے اب تک 40 سے زائد لوگوں کو جعلی تقرر نامے جاری کیے ہیں۔

مشیر قانون واینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کامیاب کارروائی پر اینٹی کرپشن عملے کوشاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے، کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لیے محکمہ کے افسران اور عملہ دن رات کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |