عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے ملیحہ لودھی

تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری و ثالثی سے حل کرلینا چاہیے، ملیحہ لودھی

تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری و ثالثی سے حل کرلینا چاہیے، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

FRANKFURT:
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعملدرآمد کا نہ ہونا ہے، مقبوضہ علاقوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے، مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے کوششوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری و ثالثی سے حل کرلینا چاہیے، خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلاؤ باعث تشویش ہے، اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کو نظرانداز نہیں کرناچاہیے۔
Load Next Story