منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی وزیر اطلاعات پنجاب

بجٹ منظوری کی طرح حکومت آیندہ بھی کامیاب ہوگی، صمصام بخاری


ویب ڈیسک June 30, 2019
وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا، صمصام بخاری فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں "اسٹیٹس کو"اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے، عمران خان کے خلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں، کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اور نہ ہی آئے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، بجٹ منظوری کی طرح حکومت آیندہ بھی کامیاب ہوگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے، ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے، فرسودہ نظام کو"ابھی نہیں تو کبھی نہیں"کی بنیاد پر بدلنا ہوگا، دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، جلد ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |