اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے کم ازکم بل 58۔172روپے مقرر کیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے کم ازکم بل 172.58 روپے جب کہ سرکاری ونیم سرکاری صارفین کے لیے 780روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1283روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر کے لئے کم ازکم بل33ہزار 45روپے ہوگا، سیمنٹ انڈسٹری کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1277روپے مقرر کیا گیا ہے اور سیمنٹ انڈسٹر ی کے لیے کم ازکم بل 32ہزار 877روپے ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت پیٹرولیم نے گیس صارفین کی بلنگ کی پانچ سلیب بنادیں
واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے گیس کی قیمت 824روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے کم ازکم بل 21ہزار 202روپے ہوگا جب کہ کیپٹیو پاور کے لیے گیس کی قیمت 1021روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔