اپوزیشن جانتی ہے پاک فوج عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شیخ رشید
ڈالر جتنا بڑھا ہے اتنا نہیں بڑھنا چاہیے تھا، شیخ رشید
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری اپوزیشن جانتی ہے کہ پاک فوج عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، ٹیکس دینا شروع کردیں گے، جو کہتے تھے بجٹ پاس نہیں ہوگا بجٹ پاس ہوگیا ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ غریب کے لئے مشکلات ہیں، ڈالر جتنا بڑھا ہے اتنا نہیں بڑھنا چاہیے تھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ 10 برسوں میں نواز شریف، شہباز اور زرداری پارٹی نے اس ملک کو لوٹا، یہ الٹے لٹک جائیں گے پیسے نہیں دیں گے، کسی کو الٹا نہیں لٹکانا چاہیے پیار محبت سے پیسے لینے چاہئیں، پاکستان کرپٹ مافیا اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کےلیے سیاسی قبرستان بنادیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، یہ سارے لوگ بے وقوف ہیں جلسہ کررہے ہیں، کوئی آئے یا جائے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان شریف سیاست دان ہے،کبھی توڑپھوڑ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی گرپ پارٹی پر زیادہ مضبوط ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے 9 ایم این اے تیار ہیں جو 20 بھی ہوسکتے ہیں۔