سی این جی 22 روپے فی کلو مہنگی نوٹی فکیشن جاری

گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر، نوٹی فکیشن

گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر، نوٹی فکیشن

اوگرا نے یکم جولائی سے سی این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کردی گئی ہے۔


یہ پڑھیں: وزارت پیٹرولیم نے گیس صارفین کی بلنگ کی پانچ سلیب بنادیں

نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی کلو گرام کیا گیا۔
Load Next Story