سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونے والی خاتون کو 3 ملین ڈالر ہرجانہ مل گیا

الٹے پڑے ہوئے سائن بورڈ سے ٹکرا کر خاتون کا گھٹنا ٹوٹ گیا تھا


ویب ڈیسک July 01, 2019
خاتون کیسینو میں رکھے سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی تھیں۔ فوٹو : فائل

امریکی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کو 'فرش گیلا ہے' کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی۔

لِنڈا ساڈوسکی ستمبر 2016 میں ایک کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا تھا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے۔

Woman injured got 3 million in Ohaio

اوہائیو کی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر سخت سرزنش کی اور خاتون کو علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ کیسینو انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے