گینگ وار کارندے ستار پیڑا کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

بابا لاڈلا نہیں چاہتا تھاکہ جینگو گروپ کے کسی کارندے کو وہاں کا کمانڈر بنایا جائے


Staff Reporter September 09, 2013
مقتول ستار پیڑا۔ فوٹو: فائل

لیاری میں ہفتے کو ستار پیڑا کو اس لیے قتل کیا گیا کہ اسے گل محمد لائن کا کمانڈر بنایا جا رہا تھا، بابا لاڈلا نہیں چاہتا تھا کہ عبد الجبار عرف جینگو گروپ کے کسی کارندے کو وہاں کا کمانڈر بنایا جائے۔

کلاکوٹ پولیس نے40گھنٹے گزر جانے کے باوجود قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا، ادھرایس ایچ او کلا کوٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ سمجھ نہیں آرہا تحقیقات کر رہے ہیں اس کے بعد اگر ضروری ہوا تو مقدمہ درج کریں گے، ذرائع کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری گل محمد لائن میرین چوک کے قریب ہفتے کو فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے عبد الستار عرف پیڑا ولد محمد ابراہیم کو بابا لاڈلا اور اس کے نصف درجن ساتھیوں نے اس لیے قتل کیا کہ اسے گل محمد لائن کا کمانڈر بنایا جا رہا تھا، ذرائع نے بتایا کہ لیاری میں گینگ وار کے درمیان 2گروپ ہیں، ایک گروپ نور محمد عرف بابا لاڈلا اور شیراز کامریڈ کا ہے جبکہ دوسرا گروپ عبد الجبار عرف جینگو کا ہے۔



بابا لاڈلا گروپ کا ماسٹر مائنڈ گل محمد لائن کا رہائشی ظفر ہے، ظفر نہیں چاہتا تھا کہ ستار پیڑا کو اس کے علاقے کا کمانڈر بنایا جائے، گل محمد لائن کا سابق کمانڈر بابا لاڈلا کا منہ بولا بیٹا یاسر پٹھان رمضان میں فٹ بال میچ کے فائنل کے بعد انعامات کی تقسیم کے دوران بم دھماکے میں مارا گیا تھا جب سے اس کی جگہ خالی پڑی تھی، ستار پیڑا کے والد ابراہیم کا گھر بھی گل محمد لائن میں ہے جبکہ اس کی گھر کے قریب چھوٹی سے دکان بھی ہے، ستار پیڑا اپنی دوسری بیوی اور2 بچوں کے ہمراہ چند روز قبل دوبارہ اپنے والد کے گھر گل محمد لائن میں شفٹ ہو گیا تھاجس پر ظفر کو پورا یقین ہو گیا تھا کہ ستار پیڑا کو گل محمد لائن کا کمانڈر بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ستار پیڑا غفار ذکری گروپ چھوڑ کر آیا تھا اور ظفر نے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بابا لاڈلا اور شیراز کامریڈ کو کہا کہ ستار اب بھی غفار ذکری سے رابطے میں ہے جس پر وہ لوگ مشتعل ہو گئے تھے اور ہفتے کی صبح جب وہ اپنے گارڈ 20 سالہ سراج ولد اکبر کے ساتھ کسی کام سے چاکیواڑہ پوسٹ آفس جانے کیلیے اپنے گھر سے125موٹر سائیکل پر نکلا تو نور محمد عرف بابا لاڈلا اور اس کے سالے آصف نیازی کی سربراہی میں4موٹر سائیکلوں پر سوار نصب درجن سے زائد ملزمان نے اس کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی گولیاں مار دیں، واقعے کی اطلاع ستار کے والد کو ملی تو وہ اپنی دکان سے اٹھ کر جائے وقوع پر پہنچے اور چنگ چی رکشے والے کے ہاتھ جوڑ کر اسے ستار اور سراج کو لیاری جنرل اسپتال لے جانے پر تیار کیا جہاں پہنچ کر انھیں پتا چلا کہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں