کراچی میں قیام امن اے این پی کی ترجیح ہے شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی کراچی کی اہم اسٹیک ہولڈر ہے، شاہی سید


Staff Reporter September 09, 2013
رینجرز کو اختیارات دینے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں اے این پی کو نمائندگی نہ دینا قابل مذمت ہے، شاہی سید فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

کراچی میں قیام امن کیلیے رینجرز کو اختیارات دینے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں اے این پی کو نمائندگی نہ دینا قابل مذمت ہے ایسے فیصلے کیے جائیں جس سے کراچی میں قیام امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں اہم سیاسی قوت کو نظرانداز کرنا کسی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا ہم سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں، سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات دینے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کو نمائندگی نہ دینا انتہائی افسوس ناک ہے شہر میں بد امنی کے خاتمے کے لیے ہم سے کردار نبھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور فیصلوں میں شریک کرنے سے گریز بھی کیا جارہا ہے، ہم نے کراچی میں قیام امن کے لیے تمام کوششوں کی ہمیشہ غیر مشروط حمایت کی ہے آج بھی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار عوامی نیشنل پارٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔