موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے عوام کو اس سے کوئی توقعات نہیں سراج الحق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے درمیان موجود رہیں گے، سراج الحق


ویب ڈیسک June 30, 2019
عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ حکمرانوں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے، سراج الحق، فوٹو: سوشل میڈیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت 'عوامی مارچ' سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی وژن نہیں ہے،مرغی کے انڈے فروخت کر کے اور بکری کے بچے فروخت کر کے معیشت کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے، عمران خان نے کہاتھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن افسوس کہ آج عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ حکمرانوں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے تھرڈ آپشن کے طور پر عوام کے درمیان موجود رہیں گے،موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں،عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج جوق در جوق گھروں سے نکل کر عوامی مارچ میں شرکت کر کے نہ صرف کراچی کی بلکہ پورے ملک کے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی،آج ملک میں بے شمار مسائل ہیں،بجلی، پانی کا مسئلہ ہے اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |