جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 30, 2019
جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

لاہور: حکومت نے جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم نرخ برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے تحت جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون کی سطح پر برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس میں لائٹ ڈیزل 26 پیسے فی لیٹر بڑھانے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 30 پیسے، پٹرول 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 2 روپے 94 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |