عافیہ صدیقی کے رہائی کے معاملے پر سیاسی رہنما چپ کیوں ہیںالطاف شکور

عافیہ صدیقی کی واپسی کے بغیر شکیل آفریدی کو حکومت نے رہا کیا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، الطاف شکور


Staff Reporter September 09, 2013
عافیہ کے مسئلے پر عمران خان، مولانا فضل الرحمن، الطاف حسین، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے، الطاف شکور

پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ اگر عافیہ صدیقی کی واپسی کے بغیر شکیل آفریدی کو حکومت نے رہا کیا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے غدار شکیل آفریدی کو عدالتی تحفظ دے کر چھوڑدیا جائے اور بے قصور عافیہ جس کی بے گناہی کی صدائیں دنیا بھر سے بلند ہورہی ہوں مجرم بن کر وطن لوٹے اور بقیہ 84 سال کی سزا پاکستان کی جیل میں پوری کرے ، حکومت پاکستان امریکی حکمرانوں سے یہ کیسی ڈیل کررہی ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا شکیل آفریدی کی رہائی کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ سمجھوتہ طے پاگیا ہے، عافیہ کے مسئلے پر عمران خان، مولانا فضل الرحمن، الطاف حسین، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ بڑے شرم کا مقام ہے کہ عافیہ کے مسئلے پر10سال گزرنے کے بعد بھی چوٹی کے سیاستدان اورجید علمائے کرام سب چپ ہیں، جس چور دروازے سے ریمنڈڈیوس کو رہا کیا گیا تھا اب اسی چور دروازے سے شکیل آفریدی کو نکالنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ایسے اقدامات نے سیا ستدانوں کی ساکھ ختم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔