روشنیوں کے شہر کو لاشوں کا شہر بنایا جارہا ہےعلامہ اورنگزیب فاروقی

قومی سلامتی کےادارے اہلسنّت والجماعت کے خلاف ہونے والی اس سازش کا نوٹس لی، اورنگزیب فاروقی


Staff Reporter September 09, 2013
کراچی کے خلاف ہونے والی سازش دراصل پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنّت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اہلسنّت والجماعت کے کارکنان کے قتل کا حکومت نے دہشت گردوں کو لائسنس دے رکھا ہے۔

قومی سلامتی کےادارے اہلسنّت والجماعت کے خلاف ہونے والی اس سازش کا نوٹس لیں، ہم لاشیں اٹھا کر بھی امن کا درس دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے جسے لاشوں کا شہر بنایا جا رہا ہے، کراچی کے خلاف ہونے والی سازش دراصل پاکستان کے خلاف سازش ہے، پوری قوم ذہنی اذیت کا شکار ہے، کراچی میں عوام کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کی مکمل حمایت کریں گے، انھوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں کل اللہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو حکمرانوں کے لیے5 سال پورے کرنا خواب ہی رہ جائے گا، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ڈرون حملوں کا روکنا ناگزیر ہو چکا ہے، ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستان غیر محفوظ بنتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔