سوئس فٹبالرسوئمنگ حادثے کے بعد لاپتہ

ان کا گمشدگی کا باضابطہ اعلان ان کے کلب نے اتوار کو کیا


Sports Desk July 01, 2019
سوئس فٹبالرسوئمنگ حادثے کے بعد لاپتہ

سوئٹزرلینڈ کی نیشنل ویمنز فٹبالر فلوریجانا اسماعیلی سوئمنگ حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

وہ گذشتہ دنوں شمالی اٹلی میں واقع جھیل کومو میں حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔ کلب اعلامیے کے مطابق ہماری پلیئر فلوریجانا سوئمنگ حادثے کے بعد ہفتے کی صبح سے لاپتہ ہیں، پولیس نے ان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے، اطالوی میڈیا کے مطابق انھوں نے فرصت کا دن جھیل میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں انھوں نے کرائے پر کشتی حاصل کی تھی ، حادثے کے وقت انھوں نے پانی میں چھلانگ لگائی تھی لیکن پھر وہ سطح آب پر نہیں آسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں