
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 اور3 جولائی کی درمیانی شب سورج گرہن کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جو رات 3 بجے تک جاری رہے گا۔ پاکستان اورایشیا میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن نظر نہیں آئے گا جبکہ چاند گرہن 16 اور17 جولائی کی درمیانی شب رات11 بجکر50 منٹ پر شروع ہوگا اور17 جولائی صبح5 بجکر20 منٹ طلوع آفتاب سے15 منٹ پہلے ختم ہوگا۔یہ گرہن جنوبی ایشیاء بشمول پاکستان،آسٹریلیا، افریقہ ، یورپ ، عرب ممالک، مشرق وسطیٰ، روس ، میں دیکھا جاسکے گا۔ دوسری جانب ماہر فلکیات ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ اس سال پانچ سورج اور چاند گرہن ہوں گے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔