میچ میں پاکستانیوں پرحملہ آوروں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے اسٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر


INP July 01, 2019
ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے اسٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانیوں پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لوگوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے ایک ا فغان لڑکے کی وڈیو بھی شئیر کی جو اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہیں کر پایا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اورانسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی جن کے بارے میں ہمیں علم ہے، ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے اسٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1145058438415867904

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔