روڈ ٹومکہ پروجیکٹ 61 رکنی سعودی وفد اسلام آباد آگیا

سعودی وفد 3 شفٹوں میں کام کرے گا، امیگریشن سسٹم ساتھ لایا ہے


وقاص احمد July 01, 2019

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے سلسلے میں 61 رکنی سعودی وفد جدہ سے خصوصی پروازکے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا جہاں سیکریٹری وزارت مذہبی مشتاق احمد ، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری حج زینت حسین بنگش سمیت وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد امیگریشن سسٹم بھی اپنے ہمراہ لایا ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں نصب کیا جائے گا جو پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن کلیئرنس میں سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام کی معاونت کریگا۔ ایو ی ایشن ڈویژن حکام کے مطابق سعودی وفد 2ماہ پاکستان میں قیام کرے گا اورسعودی امیگریشن ٹیم3 شفٹوں میں کام کرے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے والے تمام عازمین حج کی سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن کیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ10اضافی کائونٹرز مختص کردیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے عازمین کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کرنے کے منصبوبے پر کام شروع کر دیاہے۔ 20ہزار عازمین کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائے گی جبکہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کی صورت میں امیگریشن کے عمل کو آئندہ سال کراچی اور لاہور میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے بعد عازمین کوسعودی عرب میںسفاری دستاویزات کی تصدیق اور کلیئرنس کے کیلیے دوبارہ کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق 4جولائی سے شروع ہونے والے حج آپریشن کے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب 3جولائی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کریںگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں