زرداری کی مدت صدارت مکمل جیالوں کا کراچی اور لاہور میں جشن

لاہور میں اعتزاز احسن نے نعرے لگوائے، دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کو موجود تھی


News Agencies/staff Reporter September 09, 2013
کراچی: صدر آصف علی زرداری کی صدارتی مدت پوری ہونے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان سی ویو پر جشن منارہے ہیں دوسری تصویر میں آتش بازی کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

آصف علی زرداری کی 5سالہ صدارتی مدت مکمل ہونے کی خوشی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اتوار کی شب سی ویو کلفٹن پر جشن منایا گیا ۔

جشن میں پارٹی کے صوبائی وزرا، رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔جشن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور نوجوانوں نے پارٹی کے نغموں پر والہانہ رقص کیا ۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہیدبینظیر بھٹو ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر اٹھارکھے تھیں ۔کارکنان ''جیئے بھٹو'' ، ''جیئے بینظیر'' ، ''جیئے زرداری'' اور ''جیئے بلاول'' کے نعرے لگارہے تھے ۔



جشن کے موقع پر سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن، پارٹی کے صوبائی وزراء اور رہنمائوں نے صدر آصف علی زرداری کو 5 سالہ صدارتی مدت مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے مضبوط ہوئی ہے اور جس پر عوام ان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔آن لائن کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری کا لاہور بلاول ہائوس پہنچنے پر پیپلزپارٹی رہنمائوں نے شاندار استقبال کیا۔ آصف زرداری لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بلاول ہائوس پہنچے، ان کے ہمراہ رحمن ملک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں