پٹرول اورڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھنے کاامکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں10ڈالرکااضافہ،نرخ 116ڈالر فی بیرل ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں10ڈالرکااضافہ،نرخ 116ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ فوٹو: کریٹیو کامنز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، پاکستان میں بھی آئندہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ایک ٹی وی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی ساڑھے 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تھی، جس میں 10 ڈالر اضافہ ہوگیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل 116 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story