لاہور سے سیاست میں واپسی زرداری کو سیاسی سبق مل گیا

قومی انتخابی سیاست میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو پنجاب میں کامیابی ضروری ہے


فیاض ولانہ September 09, 2013
قومی انتخابی سیاست میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو پنجاب میں کامیابی ضروری ہے. فوٹو: فائل

5 سال تک ایوان صدرمیں بیٹھ کے ملکی سیاسی معاملات کا بغور جائزہ لینے کے بعد اتوار کی رات 12 بجے سابق ہو جانیوالے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اہم ترین سیاسی سبق یہ حاصل کیا کہ اگر ملکی انتخابی سیاست میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو پنجاب میںکامیابی ضروری ہے، حکومت اس کی بنتی ہے جو پنجاب میں انتخابات جیتتا ہے۔

آصف زرداری اسی لیے ایوانِ صدر سے رخصت ہوتے ہی لاہور پہنچے ہیں اور وہاں پہلا سیاسی جلسہ اور پیپلز پارٹی اسٹائل کی جذبات بھری تقریر کر کے اپنی سیاست میں دھواں دار واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔



2 روز قبل وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی میں کہا تھا کہ میں اب لاہور ڈیرے ڈالنے لگا ہوں جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے بلاتاخیر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ''موسٹ ویلکم! ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں''۔ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کو اب پنجاب میں تحریک انصاف کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی سیاسی اعتبار سے ٹف ٹائم ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |