
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے، پنجاب کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات (ن) لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ کے خلاف بغاوت ہے اوریہ ارکان موروثی غلامی کے لئے تیارنہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس نہ توکوئی بیانیہ ہے اورنہ ہی قیادت، جمہوریت اورآئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے، مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریےاورقیادت پراعتماد ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔