پولیس افسران کو غیر ملکی ماہرین سے تربیت دلوائیں گے قائم علی شاہ

کراچی کوہرقیمت پرامن کا گہوراہ بنانے کاعہدکررکھاہے،صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب


Staff Reporter September 09, 2013
مستقل امن کیلیے اسپیشل فورس بنانے کاارادہ ہے،آصف زرداری کوخراج تحسین، عہدصدارت کے کارناموں کواجاگرکرنے کیلیے4رکنی کمیٹی قائم۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت پورے صوبے خصوصاً کراچی کوہرقیمت پرامن کاگہوار بنانے کا عہدکررکھا ہے،اس وقت کراچی میں دہشتگردوں ،بھتہ خوروں اوراغواکاروں کے خلاف رینجرز اور پولیس کے جاری آپریشن کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کومزید مستحکم بنانے کے وسیع پلان پربھی عملدرآمدجاری ہے۔

وہ اتوارکووزیراعلیٰ ہائوس میں امن امان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلیے سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے آصف زرداری کو5سالہ مدت صدارت پوری کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ بدھ سے رینجرز اور پولیس کی جانب سے جاری آپریشن میں ہمیں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،اس آپریشن میں354جرائم پیشہ عناصرکوگرفتار کیاگیا جبکہ260چھاپے اور13مقابلوں میں5دہشتگردجن میں3کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے مارے گئے ہیں اوربڑی تعدادمیں اسلحہ و بارود بھی برآمدکیاگیا۔انھوں نے کہا کہ اس دوراں ٹارگٹ کلنگ کاصرف ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔



انھوں نے کہا کہ اس آپریشن کے ساتھ ساتھ ہم سندھ پولیس کومستحکم اورانھیں جدیدآلات سے لیس کرنے اورتربیت دینے کیلیے ایک وسیع منصوبے پر بھی عملدرآمدکررہے ہیں،جس کے تحت پولیس افسران کوغیرملکی ماہرین سے بھی تربیت دلوائی جائے گی،کراچی میں مستقل امن کیلیے پولیس کی ایک اسپیشل فورس قائم کرنے کیلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے آصف زرداری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اورعہدصدارت میں ان کے کارناموں کو اجاگر کرنے کیلیے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی صدارت میں4رکنی کمیٹی بنادی ہے جس میں صوبائی وزیرصحت اوربلدیات سیداویس مظفر،صوبائی مشیرخزانہ مرادعلی شاہ،صوبائی وزیرسوشل ویلفیئرروبینہ سعادت قائمخانی شامل ہیں،کمیٹی صوبے کے ہرڈویژن ہیڈکوارٹرزمیں سیمینار منعقد کرائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں