لاہور میں بھتہ خوری تاجروں کو ذاتی اسلحہ و گن مین رکھنے کی اجازت

بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلیے ایس پی سی آئی اے کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی

بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلیے ایس پی سی آئی اے کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی. فوٹو: فائل

لاہور میں بھتہ خور ی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پولیس حکام نے تاجروں کو ذاتی اسلحہ اور پرائیویٹ گن مین رکھنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلیے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس پی سی آئی اے کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے بھتہ خوروں کی جانب سے مختلف مارکیٹ کے تاجروں اور جیولرز کو ملنے والے خط اور موبائل کالز کے بعد50 سے زائد تاجروں نے آئی جی خان بیگ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی نگرانی میں ٹیم بنانے کے احکام جاری کیے گئے تھے۔




لاہور پولیس کی جانب سے بھتہ خوروں کے نشانے پر آنے والے تاجروں اور جیولرز کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلد ہی ان بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story