مالدیپ محمد نشید صدارتی الیکشن میں 50 فیصد ووٹ نہ لے سکے دوبارہ ووٹنگ ہوگی

حمدنشید نے 45.45فیصد اورعبداﷲ یامین نے 25.35فیصد ووٹ حاصل کیے۔


AFP September 09, 2013
حمدنشید نے 45.45فیصد اورعبداﷲ یامین نے 25.35فیصد ووٹ حاصل کیے۔ فوٹو: فائل

مالدیپ کے سابق صدرمحمد نشیدنے صدارتی انتخابات میںواضح برتری حاصل کرلی تاہم مطلوبہ50 فیصد ووٹ لینے میں ناکام رہے جس پر 28ستمبرکومحمد نشیداور ان کے حریف سابق صدرمامون عبدالقیوم کے سوتیلے بھائی عبداﷲ یامین کے درمیان صدراتی عہدے کے لیے دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

مالدیپ کے قومی الیکشن کمیشن کے سربراہ فوادتوفیق نے اتوارکو پریس کانفرنس میںباضابطہ اعلان کیاکہ محمدنشید نے 45.45فیصد اورعبداﷲ یامین نے 25.35فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ووٹوں کا تناسب 83فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں